• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا امیر معاویہؓ کی زندگی امت کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ ریحان عباسی

پشاور( وقائع نگار) اہل سنت و الجماعت پشاور کے زیر اہتمام گزشتہ روز 22 واں سالانہ سیدنا امیر معاویہؓ کانفرنس شیخ آباد امیر معاویہ چوک میں منعقد کیا گیا جس میں تنظیمی کارکنوں ‘ رہنماؤ ں سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کانفرنس کی صدارت ضلعی امیر مولانا فحر عالم زمان صدیقی کر رہے تھے جبکہ سرپرستی حاجی فضل الوہاب صافی نے کی۔ کانفرنس میں اہل سنت والجماعت کے صوبائی و ضلعی رہنما ؤں سمیت عنایت اللہ شاہ ہاشمی، علامہ ڈاکٹر شعیب ندیم،مولانا صابر اللہ حیدری، مولانا محب الرحمان فاروقی، مولانا حفیظ الرحمان،فیاض حیدری، حاجی طارق حیدری، عبدالرحمان فاروقی، قاری صادق، ملک عبد الحئی اور دیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی ملک کے نامور خطیب حضرت علامہ ریحان عباسی نے سید نا امیر معاویہؓ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ سید نا امیر معاویہؓ کی زندگی تمام امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں اور یہ کہ صحابہ کرامؓ کی طرز زندگی پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و و آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے علامہ ریحان عباسی نے کہا کہ سید نا امیر معاویہؓ وہ بلند درجہ صحابی ہیں چنانچہ سید امیر معاویہؓ کو یہ فضیلت بھی حاصل ہے کہ وہ حضرت محمدؐ کے خاص اصحاب میں شامل ہیں ۔کانفرنس سے حضرت مولانا شعیب ندیم، مولانا عنایت اللہ شاہ ہاشمی، قاری فخر عالم زمان صدیقی، حاجی فضل الوہاب صافی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین