• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کے اجلاس کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے فی کلو مہنگا کرنے کی حتمی منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی مہنگا کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے فی کلو مہنگا کرنے کی منظوری دے چکی ہے جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد گھی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

حکام یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پرگھی کی قیمت 170 روپے کلومقرر ہے جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد گھی کی فی کلو قیمت 200 روپے فی کلو ہوجائے گی۔

ذرائع  کے مطابق کابینہ میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 19 فروری کو کیے جانے والے فیصلے کابینہ توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

تازہ ترین