• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یومِ خواتین پر برطانوی ہائی کمشنر کا اردو میں خصوصی پیغام

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کا عالمی یوم خواتین پر جاری ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ دنیا کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ملک کی ترقی خواتین کی شمولیت کے بغیر ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہترخوشحال پاکستان کیلئےخواتین کو برابر مواقع دینے کی ضرورت ہے، بہترخوشحال پاکستان کیلئےخواتین کواختیارات اورایجوکیشن کی ضرورت ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آج عالمی یوم خواتین ہے جس کا تھیم ’چوز ٹو چیلنج‘ ہے، تھیم کامقصد وہ رویہ روکنا ہےجو خواتین کو پوری استعداد کار سے روکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ساتھی خواتین ورکرز کا شکریہ جوہائی کمیشن میں ساتھ دے رہی ہیں۔

تازہ ترین