• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار و ڈرامہ رائٹر عمران اشرف کا محبت سے متعلق ایک خوبصورت ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر خوب وائر ل ہو گیا ہے ۔

یکے بعد دیگرے ہٹ ڈراموں میں بہترین اداکاری کے ذریعے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں راج کرنے والے اداکار عمران اشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے،  عمران اشرف کا تصویر میں دیا گیا پوز اُن کے مداحوں کو  خوب پسند آ یا ہے۔

شہرت کی بلندیوں کو چھوتے عمران اشرف کی جانب سے اپنی اس تصویر کے ساتھ اپنے ایک ڈرامے کا ڈائیلاگ بھی شیئر کیا گیا ہے جس پر اُن کے مداح اُنہیں خوب داد دے رہے ہیں ۔


محبت سے متعلق اس ڈائیلاگ میں نجی ڈرامہ سیریل میں موسیٰ کا کردار ادا کرنے والے عمران اشرف کا لکھنا ہے کہ ’میں جان گیا ہوں، محبت صرف اعلیٰ ظرف کر سکتے ہیں۔‘

تازہ ترین