• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد کپور کا اہلیہ میرا راجپوت کے ہمراہ ’گریویٹی چیلنج‘

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور نے اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ہمراہ ’گریویٹی چیلنج‘ پورا کر دکھایا۔

ایک نیا چیلنج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، اس ’سینٹر آف گریویٹی چیلنج‘ نے صدیوں سے چلی آنے والی بحث کہ مرد اور عورت میں سے کون زیادہ مضبوط ہے کو نیا رنگ دے دیا ہے۔

دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگ اس چیلنج کا حصہ بن رہے ہیں، اور اس میں اپنی قسمت کو آزمانے میں اب تک زیادہ ترخواتین کامیاب رہی ہیں اور مردوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسی سلسلے میں معروف بھارتی اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شاہد کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شاہد کپور نے وائرل ویڈیو چیلنج قبول کیا اور کامیابی سے کرکے بھی دکھا دیا ہے۔‘


میراراجپوت نے انسٹاگرام پر اس چیلنج کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ کسی بھی چیلنج کے لیے ہمیشہ تیار، مسٹر کپور، آپ ایک پر اعتماد شخص ہیں، آپ نے کر دکھایا۔‘

دوسری جانب اداکار شاہد کپور کےچھوٹے بھائی ایشان کھترنے اس ویڈیو پر اپنے بھائی کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے بھی یہ کیا ہے۔‘

تازہ ترین