• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکار

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکار موجود ہیں ، جو کہ ملک کی 20 لاکھ مضبوط پولیس فورس کا 14.3 فیصد ہیں۔وزارت عوامی تحفظ کی ترجمان لی گوژونگ نےایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاستی کونسلر اور وزیر عوامی تحفظ ژا کھ ژی کے حکم پر 53 خواتین پولیس افسران کو خواتین کے عالمی دن سے قبل اعزازی خطابات سے نوازا گیا ہے۔وزارت اور آل چائنہ ویمن فیڈریشن نے بھی 100 خواتین پولیس افسران کی عمدہ کارکردگی کی تعریف کی ہے اوران 200 خواتین کے تعاون کو سراہا ہے جو پولیس افسران کے اہل خانہ ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق 2018 میں قائم کی جانیوالی بیجنگ کی تحفظ عامہ بیورو کی یان چھنگ برانچ کے بادالنگ پولیس اسٹیشن کی خواتین پولیس فورس 6 اہلکاروں پر مشتمل ہے جن کی اوسط عمر 33 سال ہے۔روز مرہ کے معمول کے طور پر خواتین پولیس اہلکار نظم و ضبط اور عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے اور سیاحوں کو مسائل حل کرنے میں مدد کیلئے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام میں گشت کرتی ہیں۔ مہربان ، بردبار اور باریک بین کے طور پر جانی جانیوالی خواتین پولیس اہلکار اس مقام کی رونق بن چکی ہیں۔ بہت سارے سیاح ٹیم ممبران کے وقفے کے وقت ان سے گفتگو کرنے اور تصاویر بنوانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔
تازہ ترین