• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے حقوق کیلئے حکومت اقدامات یقینی بنائے، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر)جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین کے تحت ”عالمی یوم خواتین“ کے موقع پر کراچی پریس کلب پر ”خواتین واک“ کا انعقاد کیا گیا،واک میں مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ خواتین ڈاکٹرز، اساتذہ،وکلا، طالبات اورورکنگ ویمن سمیت شہر بھر سے بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی، واک سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری آمنہ عثمان، ناظمہ صوبہ سندھ عطیہ نثار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔ حافظ نعیم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق خواتین کو مکمل حقوق دینے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے، موجودہ سرمایہ دارانہ نظام میں عورتوں اور مردوں دونوں کے حقوق کا استحصال کیا جا رہا ہے، خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔حکومت ملازمت پیشہ خواتین کو ٹرانسپورٹ سمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نجی شعبوں میں خواتین کو میڈیکل سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، ن لیگ، ایم کیو ایم، ق لیگ اور دیگر جماعتوں نے زینب الرٹ بل میں روڑے اٹکا کر ثابت کر دیا کہ وہ عورت کو تحفظ فراہم نہیں کرنا چاہتے۔

تازہ ترین