• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی، دوسال سے زیادہ ایک پوسٹ پر افسران کے تبادلے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسپکشن ٹیم وقار مہدی کا کے ایم سی ہیڈ آفس پر اچانک چھاپہ مارا، دو سال سے زیادہ ایک پوسٹنگ پر رہنے والے افسران اور ملازمین کا فوری تبادلہ کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے چارج پارکنگ ڈپارٹمنٹ، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ اور دیگر محکموں میں افسران اور ملازمین کی حاضری چیک کی۔ غیر حاضر ملازمین اور افسران پر سخت برہمی کا اظہار، وقار مہدی نے کہا کہ پنشن اور گریجویٹی کے کیلئے ریٹائرڈ ملازمین مارے مارے پھر رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کیئے جائیں انہوں نے میونسپل کمشنر کے ایم سی کو ہدایت کی کہ غیر حاضر افسران اور ملازمین کو شوکاز نوٹس د ئے جائیں۔

تازہ ترین