• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی کا اچھا ماضی بہترین مستقبل کا معاون ہے، ڈاکٹر فیض ﷲ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض ﷲ عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے المنائی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہےہیں ، داؤد یونیورسٹی کا اچھا ماضی ہمارے بہترین مستقبل کا معاون بن رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کے المنائی کی جانب سے 43؍ طلباء کو اسکالر شپ فنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ داؤد یونیورسٹی کے 43؍ ضرورتمند طلبہ و طالبات کو تعلیمی اخراجات کیلئے 30؍ ہزار فی کس کے چیک دیئے ۔ ان المنائی میں مسلم عباسی ، معراج خواجہ ، شفیق احمد، آصف احمد اور جمال زبیری شامل تھے۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر ذیشان علی میمن ، جامعہ داؤد کے فنانشل اسسٹنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عاطف جمیل اور دیگر موجود تھے۔

تازہ ترین