• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فحاشی و بے حیائی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے، سنی تحریک

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں یوم حیاء منایا گیا۔ مرکزی مظاہرہ کراچی پریس کلب پر ہوا جس سے خواتین ونگ کی عہدیدار رابعہ بصری، صالحہ عبدالقدیر اور مرکزی رابطہ کمیٹی ارکان،فہیم الدین شیخ، آفتاب قادری، طیب قادری نے خطاب کیا اس موقع پر کراچی ڈویژن کے عہدیداران بھی موجود تھے مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام نے عورت کو بلند مقام اور حیاء سے نوازاہے ۔ دنیا کے 8ممالک میں مسلمانوں کے خلاف قانون سازی کر کے حجاب پہننے پر پابندی لگا دی گئی۔ سوئزرلینڈ جیسے ملک میں حجاب پر پابندی لگا کر اپنا اسلام دشمن چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ میرا جسم میری مرضی کا دعویٰ کرنے والے اللہ کے قہر کو دعوت دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت فحاشی و بے حیائی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بے حیائی کے خلاف آواز کیوں بلند نہیں کرتیں۔ مسلم ممالک غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت سے رجوع کریں۔ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ میرا جسم میری مرضی جیسے بے حیائی و فحاشی کے پروگرامات کے خلاف از خود نوٹس لے۔

تازہ ترین