• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا اہم کردار ہے، شہلا رضا

کامیاب معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا اہم کردار ہے، شہلا رضا 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی یوم خواتین پر محکمہ ترقی نسواں سندھ کے تحت سندھ اسمبلی بلڈنگ سے کراچی پریس کلب تک خواتین ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کی قیادت صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کی جبکہ ریلی میں سیکریٹری ترقی نسواں سندھ انجم اقبال جمانی اور نوجوان خواتین و مرد حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے پریس کلب پہنچنے پر صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن خواتین کی قربانیوں اور جدوجہد کی نسبت پہچانا جاتا ہے۔ کسی بھی کامیاب معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح نے بھی قائد اعظم کے شانہ بشانہ جدوجہد کی۔ ضروری نہیں کہ خواتین کو محض رشتوں کی بنیاد پر پرکھا یا پکارا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر نے میرا جسم میری مرضی کی غلط تشریح کی ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو مزید باکردار و بااعتماد بنانے کے لیے آج ہم نے سندھ اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی۔

تازہ ترین