• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد، افغانستان میں امریکی کمانڈر کی ملاقات، امن عمل پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد، افغانستان میں امریکی کمانڈر کی ملاقات


اسلام آباد(نمائندہ جنگ )آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد،افغانستان میں امریکی کمانڈر کی ملاقات،امن عمل پر تبادلہ خیال،جنرل میلر نےافغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،دوسری جانب جنرل قمر جاید باجوہ نے یوم خواتین پر پیغام میں کہاکہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں اہم کردار، مختلف شعبوں میں خود کو منوایا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مفاہمت زلمے خلیل زاد اور کمانڈر ریزولیٹ سپورٹ مشن افغانستان جنرل آسٹن اسکاٹ میلرنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سکیورٹی اور جاری افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اہم ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی،مہمان شخصیات نے جاری امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں اہم کردار ہے، خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا، کورونا وائرس کی وبا کیخلاف جنگ میں بھی خواتین صف اول میں شریک ہیں، خواتین بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری ویڈیو میں ملکی دفاع میں خواتین کے کردار سمیت کورونا وبا کے دوران آرمی میڈیکل کور میں شامل خواتین اہلکاروں کی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین