• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے، فیصل واوڈا سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

فیصل واوڈا سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے 


کراچی(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے۔فیصل واوڈا نے سندھ ہائیکورٹ میں فوری حکم امتناع کی بھی استدعا کردی جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرلی، سماعت (آج)منگل کے لیے مقرر کی گئی ہے۔فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے 24 فروری کے فیصلے کو چیلنج کیا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برعکس میری درخواست مستردکی، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں، میں نے اعتراض عائد کیا جیسے مسترد کردیا گیا۔

تازہ ترین