• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورکے فنکاروں کی مہمان نوازی کے قائل ہوگئے‘اے ڈی بلوچ

پشاور (وقائع نگار)چاروں صوبوں کے فنکاروں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان ا ٓرٹسٹس ایکویٹی کے وفد نے مرکزی صدر اے ڈی بلوچ(بلوچستان)کی قیادت میں گزشتہ روز پشاور کا دورہ کیا ۔وفد میں جنرل سیکرٹری انجم حبیبی(اسلام آباد)‘صدر رفیق عیسانی(سندھ)‘جنرل سیکرٹری انعام خان (پنجاب)‘ نائب صدرحبیب پانیزئی (بلوچستان)اور دیا رحمٰن (پریس سیکرٹری) شامل تھیںجن کا چیئرپرسن بشریٰ فرخ(خیبرپختونخوا)‘ دیگر عہدیداروں نوشابہ نجیب اللہ انجم آصف شہزاد‘ رابعہ تبسم اور امجد ہادی یوسفزئی نے پی ٹی وی پشاور مرکز میں استقبال کیا۔وفدنے جنرل منیجر اورنگزیب آفریدی اور پروگرام منیجر نثار خلیل کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مہمانوں کو اے ڈی بلوچ ‘انعام خان ‘ رفیق عیسانی ‘حبیب پانیزئی اور انجم حبیبی کو ہار ‘روایتی ٹوپیاں جبکہ دیارحمٰن کو چادرپہنائی گئی۔ انہوں نے پشاور میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی ایک گلدستہ ہے جس میں پورے پاکستان کے ہر صوبے کے فنکار اپنی خوشبو پھیلاتے ہیں۔ یہ قومی یکجہتی کا ادارہ ہے جس نے ہمیں پہچان دی ۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر فن کے فروغ اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم کیا گیا۔
تازہ ترین