• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کو قبول کرنے کیلئے بہت محنت کی، ودیا بالن

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ میں نے ساری زندگی خود کو مسترد کیا، مجھے خود کو قبول کرنے کے لیے بےحد محنت کرنا پڑی اور اب تک میں مکمل طور پر خود کو قبول نہیں کر پائی ہوں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ودیا بالن نے کہا کہ میں اب اس بات پر حیران نہیں ہوتی کہ لوگ آپ کے بالوں کی لمبائی، بازو کی موٹائی یا قد کے بارے میں کیا کہتے ہیں کیونکہ اب مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا، میں ہمیشہ سے ایک موٹی لڑکی رہی ہوں، مجھے اپنی پوری زندگی ہارمونز کے مسائل کا سامنا رہا ہے، کئی عرصے میں نے اپنے جسم سے نفرت کی، سوچتی تھی کہ میرا جسم مجھے دھوکا دے رہا ہے، میں اچھا دکھنے کے لیے دباؤ کا شکار تھی لیکن میں موٹی تھی لہٰذا غصے اور مایوسی میں مبتلا تھی۔

ودیا بالن نے مزید کہا کہ میں نے جو کیا اس سے گزرنا میرے لیے اہم تھا، چونکہ میرا فلمی بیک گراؤنڈ نہیں اس لیے مجھے بتانے والا کوئی نہیں تھا کہ یہ مشکلات آخری نہیں ہیں۔

تازہ ترین