• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لارڈز میں نہیں ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل 18 سے 22 جون تک لارڈز لندن میں شیڈول ہے، وینیو کی تبدیلی کا اعلان جلد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کوویڈ 19 کی وجہ سے فائنل لندن سے ساؤتھمپٹن منتقل کرے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گراؤنڈ میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولت کے سبب فائنل ساؤتھمپٹن میں ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین