• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کروائے گئے تمام کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کروائے گئے 69 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرانے والوں میں کرکٹرز، کوچز اور دیگر اسٹاف شامل تھے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تمام کورونا ٹیسٹ منفی آئے۔


 ذرائع کے مطابق کورونا رپورٹ کے بعد سب کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی،پی سی بی اسٹاف کے ایک رکن کا ٹیسٹ مثبت آنے پر تمام افراد کےٹیسٹ ہوئے ۔

 پی سی بی ہیڈ کوارٹر کے عملے کےکورونا ٹیسٹ کل ہوں گے۔

تازہ ترین