• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہار آتے ہی وادی سوات کے حسن کو چارچاند لگ گئے


بہار آتے ہی خوبصورت وادیوں کی سر زمین وادی سوات کے حسن کو چار چاند لگ گئے ۔

فلک بوس پہاڑوں اور برف پوش چوٹیوں میں گھری ہوئی وادی سوات، جہاں موسم بہار میں ہر طرف سبزہ ہی سبزہ نظر آتاہے۔

درختوں کو نئی زندگی ملتی ہے اور پھولوں کی رنگینی اور خوشبوں ہر طرف پھیل جاتی ہے۔

سیاح کہتے ہیں کہ وادی سوات کے مسحورکن حُسن اوریہاں پھیلی بہار کی مثال نہیں ملتی۔

سوات میں موسم بہار اتے ہی چار سو پھول ہی پھول نظر ارہے ہیں، جس نے پوری فضا کو معطر کردیا ہے۔