• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


غریب اور مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے کراچی گالف کورس پر ہونے والے چیریٹی گالف ایونٹ میں صدر مملکت عارف علوی نے شرکت کی، عارف علوی نے گالف بھی کھیلی، ٹیم زی نے ٹورنامنٹ جیت لیا۔

غریب بچوں کا مستقبل تابناک بنانے کے لیے گالفرز نے مثبت قدم اٹھایا، جس کے بعد کراچی گالف کلب کارساز میں گالفرز کا ہجوم امڈ آیا۔

مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے کوشاں ادارے کی جانب سے فنڈریزنگ گالف ایونٹ ہوا۔

اس میں صدر مملکت عارف علوی نے بھی حصہ لیا، ایونٹ میں گالفرز نے زبردست ایکشن دکھایا۔

منتظمین کے چیئرمین مشتاق چھاپرا نے کہا کہ ایونٹ کی آمدنی سے ایک ہزار بچے ایک سال تک تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

گالف ٹورنامنٹ میں 136 گالفرز کے درمیان اسکریمبل فورڈ کی بنیاد پر مقابلے ہوئے جہاں کے جی سی کی ٹیم زی نے دو اسٹروک سے کامیابی حاصل کی۔

تازہ ترین