• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولویوں کی آپس میں چپقلشیں ختم کرنا ہوں گی، طاہر اشرفی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ علامہ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مولویوں کی آپس میں چپقلشیں ختم کرنا ہوں گی‘ وزیر داخلہ شیخ رشید کو خط لکھا ہے کہ عورت مارچ کے دوران ناموسِ رسالت کی توہین کی اطلاعات آرہی ہیں۔ واقعہ کی بھرپور تحقیقات کی جائے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز جامعہ مدنیہ جامع مسجد مرحبا کری روڈ راولپنڈی میں استحکام پاکستان‘ علماء و مشائخ کنونشن اور دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت میں جو بھی ملوث ہو اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں گے۔ آزادی کے نام پر فحاشی بھی نہیں پھیلانے دیں گے۔ عورت کو سب سے پہلے وراثت، تعلیم اور بنیادی حقوق دلانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ علماء و مدارس کی خاطر افغانستان اور گوانتانامو بے سے قیدیوں کو چھوڑا کر لایا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فارغ التحصیل طلباء کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

تازہ ترین