• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ شارٹ مارچ میں تبدیل ہوگیا، فردوس عاشق

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ شارٹ مارچ میں تبدیل ہوگیا، فردوس عاشق 


لاہور،سیالکوٹ ،ہیڈمرالہ(اکنامک رپورٹر /نمائندہ جنگ )ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جاوید لطیف نے پاکستان توڑنے کی بات خود نہیں کی۔راجکماری سمیت پوری ن لیگ جاوید لطیف کے پیچھے کھڑی ہے، پیمرا جاوید لطیف کی ٹی وی پروگراموں میں شمولیت پر پابندی لگائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”کوبے چک“ (سیالکوٹ) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہاکہ ہزاروں جوانوں کی شہادت کا خون پاکستان کی بنیادوں میں شامل ہے، قبضہ مافیا اور گیس چوروں کے سرغنہ پاکستان کی سا لمیت پر زبان درازی کرتے ہوئے یہ کیوں بھول جاتے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ریاستی اداریافواج پاکستان کے خلاف پی ڈی ایم کا بدبو دار بیانیہ اپنانے کو تیار نہیں۔

تازہ ترین