آپ آف لائن ہیں
ہفتہ4؍رمضان المبارک 1442ھ 17؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی آئی اے پائلٹ جعلی لائسنس اسکینڈل،ایف آئی اے نے ایک اور مقدمہ درج کرلیا


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے پائلٹ جعلی لائسنس اسکینڈل میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ کا کہنا ہے کہ مقدمے میں 2 پائلٹ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 6 افسر، اہلکار اور ایک شہری  کو نامزد کیا گیا ہے۔

عبدالرؤف شیخ کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزدایڈیشنل ڈائریکٹر محمد اعظم نے خود اپنا بھی پائلٹ لائسنس جاری کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق  مقدمے میں نامزد سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ایک ملازم گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملازم عدیل آفتاب پیسوں کا جوڑ توڑ کرتا تھا۔

 عبدالرؤف شیخ کا کہنا ہے کہ جعلی لائسنس کے لیے ایک پیپر کے 4 لاکھ روپے تک لیے جاتے تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ کا کہنا ہے کہ  پائلٹ کے لائسنس کے لیے 16 پرچے دینے ہوتے ہیں، جعلی امتحان پیسے لے کر سرکاری چھٹی والے دن کروانے کا ڈھونگ کیا گیا تھا۔

عبدالرؤف شیخ کا کہنا ہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل میں اب تک 4 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، جعلی لائسنس حاصل کرنے والے دو پائلٹ سمیت 8 ملزمان گرفتار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید