• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 249 کراچی: ضمنی انتخاب کیلئے 10 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کے 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی ) کےچیئرمین مصطفیٰ کمال سمیت 3 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جن میں ان کی پارٹی کے حفیظ الدین اور ہمایوں سلطان نے بھی کاغذات جمع کروائے۔


اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں حافظ محمد مرسلین اور فیاض قائم خانی شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اشرف جبار، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نذیر احمد اور عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے اورنگزیب نے کاغذات جمع کروائے۔

کراچی کے حلقہ این اے 249 پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے ایک آزاد امیدوار احمد نے بھی کاغذات جمع کروائے۔

تازہ ترین