• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی اجے لالوانی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

سکھر میں صحافی اجے لالوانی کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں 6 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اجے لالوانی کے قتل کا مقدمہ تھانا صالح پٹ میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق بدھ کے روز اجے لالوانی بھانجے اور دوست کے ساتھ نائی کی دکان پر گیا۔

اجے کے والد کا کہنا ہے کہ اس وقت میں بھی باربر شاپ میں موجود تھا، رات ساڑھے 9 بجے بغیر نمبر پلیٹ سفید کار اور موٹر سائیکل آکر کھڑی ہوئی، کار سے چار اور موٹر سائیکل سے 2 ملزمان اترے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے اجے کو کہا کہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے، تم ہمارے خلاف بہت لکھتے ہو، جس کے بعد ایک ملزم نے اجے لالوانی پر 3 فائر کئے۔

تازہ ترین