• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی چینی پر سبسڈی کی تحقیقات، چیئرمین اسکندر خان طلب


قومی احتساب بیورو (نیب) نے شوگر ملز مالکان کو چینی پر دی گئی سبسڈی کی تحقیقات کے چیئرمین اسکندر خان کو طلب کرلیا ہے۔

نیب نے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اسکندر خان کو 25 مارچ کو طلب کیا ہے۔

نیب نے اپنے نوٹس کے ذریعے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسویسی ایشن سے گزشتہ حکومت کے آخری اور موجودہ حکومت کے پہلے مالی سال کے دوران چینی پر ملی سبسڈی سے متعلق مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق اسکندر خان سے مالی سال 2018-19 میں چینی پر سبسڈی کے متعلق مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔


نوٹس کے مطابق چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن سے اسی عرصے میں چینی سبسڈی کے لیے پیش کردہ تجاویز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔

نیب نے اپنے نوٹس کے ذریعے اسکندر خان سے کہا ہے کہ وہ اس دورانیے میں شوگر ملز مالکان کی ان ہاؤس میٹنگ کا مکمل ریکارڈ بھی پیش کریں۔

نوٹس کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مالی سال 2017-18 میں چینی کی ایکسپورٹ پر سبسڈی طلب کی تھی۔

تازہ ترین