• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارف کو پھٹے کپڑے دینے پر آن لائن شاپ پر 30ہزار جرمانہ عائد

کراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ کی جانب سے صارف کو پھٹے ہوئے کپڑے دینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے آن لائن شاپ پر مجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

کراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں آن لائن کپڑوں کی شاپ کی جانب سے صارف کو پھٹے ہوئے کپڑے دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت کی جانب سے صارف کو نیا جوڑا دینے کا حکم دیتے ہوئے آن لائن کپڑے فروخت کرنے والی شاپ پر مجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

عدالت کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ لوگ عدالتوں میں انصاف کے لیے آتے ہیں ، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، آن لائن فراڈ کرنے والوں کو کسی صورت میں رعایت نہیں ملے گی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار خاتون کی جانب سے کہا گیا کہ مجھے نئے کپڑوں کے بجائے پھٹے پرانے کپڑے دیئے گئے، میں نے ثقافت کے دن کی مناسبت سے کپڑے خریدے تھے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نئے کپڑے نہ ملنے کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہو سکی تھی۔

تازہ ترین