• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کاعثمان بزدار سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  سپریم کورٹ کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے پنجاب میں چھوٹی کٹھ پتلی کا رول ادا کرتے ہوئے بلدیاتی سسٹم تباہ کیا، عثمان بزدار نے سیاست میں انٹری کا آغاز ہی لوکل گورنمنٹ سسٹم سے کیا۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ افسوس عثمان بزدار عمران نیازی کے دھوکے میں آگئے اور پنجاب کا بلدیاتی نظام تباہ کردیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے 11کروڑ عوام نے بلدیاتی نمائندوں کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا، عمران نیازی نے اقتدار میں آتے ہی بلدیاتی حکومتیں پر شب خون مارا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ کا سیکشن 3 آئین کے آرٹیکل 140 اے کے خلاف قرار دیتے ہوئے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا۔

تازہ ترین