• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں بالکل ٹھیک محسوس کر رہا ہوں، مطمئن بھی ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے قرنطینہ میں ہونے والے اجلاس میں کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک محسوس کر رہے ہیں اور رلیکس بھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کرنے والے وزیراعظم عمران خان کی بنی گالا میں سرکاری مصروفیات جاری ہیں۔ 

اس حوالے سے وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان بنی گالہ میں ہونے والے اس اجلاس کے دوران ہشاش بشاش رہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں بالکل ٹھیک محسوس کر رہا ہوں اور مطمئن بھی ہوں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط برتی جائے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کورونا ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا عزم بھی دہرایا۔ 

رمضان المبارک کی آمد سے قبل انھوں نے ہدایت کی کہ ماہِ مبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پیکیج کو سخت مانیٹر کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 7 ارب 80 کروڑ کے اس رمضان پیکیج کا فائدہ براہِ راست عوام کو پہنچنا چاہیے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ رمضان پیکیج سے متعلق کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان کے دوران عام ضرورت کی اشیاء سستی کی جائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہاؤسنگ منصوبہ اور ہیلتھ کارڈ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی باور کروایا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

تازہ ترین