• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


روس میں دو ہاتھی سرکس کے دوران آپس میں لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھیوں کو قابو کرنے والے کوچز ہاتھیوں کو قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم وہ انہیں روکنے میں ناکام ہیں۔

سرکس رِنگ میں موجود ایک ہاتھی نے دوسرے کو زمین پر پٹخ دیا اور وہ رنگ سے باہر تماشائیوں کی کرسیوں ‌کے قریب جالگا، جس کے باعث تماشائیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔