• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرحومہ والدہ کی پسندیدہ مصنفہ حسینہ معین تھیں: سینیٹر فیصل جاوید

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کی پسندیدہ مصنفہ آج انتقال کر جانے والی ڈرامہ نگار حسینہ معین تھیں۔

فیصل جاوید نے حسینہ معین کی وفات پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسینہ معین کے انتقال کی خبر نے افسردہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کے دھوپ کنارے، آہٹ ، ان کہی جیسے یادگار ڈرامے دیکھ کر بڑے ہوئے۔

سینیٹر نے کہا کہ ’حسینہ معین میری مرحومہ والدہ کی پسندیدہ لکھاری تھیں، اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔‘

واضح رہے کہ معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔


حسینہ معین 20 نومبر1941ء کو بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہوئیں اور وہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

پی ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ نویس کا اعزاز اپنے نام کرنے والی حسینہ معین نے جامعۂ کراچی سے 1963 میں تاریخ میں ماسٹرزکیا۔

تازہ ترین