• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا چینی کی خرید و فروخت سے متعلق بڑا اقدام


پنجاب حکومت نےشوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈر جاری کردیا۔ جس کے تحت چینی کا کاروبار کرنے والوں پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خوراک نے شوگر سپلائی چین مینجمنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

شوگر مینجمنٹ آرڈر کے مطابق صرف رجسٹرڈ ڈیلر اورہو سیلر ہی چینی کی خرید و فروخت کرسکیں گے۔


اعلامیے کے مطابق اس آرڈر کے تحت شوگر ملوں اور ڈیلروں کے گوداموں کی رجسٹریشن ہو گی۔

چینی کی قلت ہونے پر کین کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ز کو چینی کی فروخت کا مکمل اختیار ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹاک کم ہو نے کی صورت میں ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کرنا لازم ہو گا۔

فیکٹریاں غیر رجسٹرڈ ڈیلر، ہول سیلر اور بروکر کو چینی فروخت نہیں کرسکیں گی۔

تازہ ترین