• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ پہنچ گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 2 اپریل سے ہوگا، دوسرا ون ڈے چار اور آخری سات اپریل کو کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد 10 اپریل سے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شروع ہوگی۔

پاکستان کے 34 رکنی اسکواڈ میں 21 کھلاڑی اور 13 آفیشلز شامل ہیں۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سعود شکیل ٹانگ میں انجری کی وجہ سے نہیں جاسکے، ان کی جگہ آصف علی کو ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا گیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کے بعد 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی۔

 پاکستانی اسکواڈ 17 اپریل کو جنوبی افریقہ سے ہرارے روانہ ہوگا۔ جہاں زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہو گی۔

تازہ ترین