• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندر میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے آبی حیات پر منفی اثرات پڑنے لگے

سمندر میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے آبی حیات پر منفی اثرات پڑنے لگے، بلوچستان کے قریب گنز کے علاقے میں کچھوا پلاسٹک بیگ میں پھنس گیا۔

کچھوے کے پلاسٹک بیگ میں پھنسنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، ماہی گیروں نے پلاسٹک بیگ میں پھنسے کچھوے کو آزاد کیا۔

ڈائریکٹر ماحولیات بلوچستان عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ کچھوا سبز کچھوے کی نسل کا ہے، جو آئی یو سی این کی سرخ فہرست میں شامل ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کا کہنا ہے کہ سبز کچھوے کی نسل خطرے سے دو چار ہے۔

تازہ ترین