• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ میں رد و بدل کا  فیصلہ کر لیا گیا، فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات دیے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیئے جانے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی نمائندگی دینے پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم  کریں گے۔

تازہ ترین