• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10فیصد ہونے کے بعد حکومت نے پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں مکمل لاک ڈاؤن سمیت مختلف آپشنز پر فیصلہ کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب کمشنر لاہور نے ماسک پہننے کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کو پکڑ کرتھانے میں بند کر دیا جائے گا۔

ملک بھر میں ایک دن میں مزید 67 افراد کورونا کے باعث فوت ہوئے، 24 گھنٹوں میں مزید 4 ہزار 400 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ادھر اسلام آباد میں ایک سے دس سال کی عمر کے بچوں میں بھی کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں میں بانوے بچوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسوں کی شرح دس فی صد سے اوپر چلی گئی، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ اٹھارہ فیصد سامنے آ گئی۔

دوسری جانب ہفتے کو خیبر پختونخوا میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد انتقال کر گئے۔

تازہ ترین