• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد اظہر پاکستان کے کم عمر ترین وزیر خزانہ

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) محمد حماد اظہر وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے پاکستان کی تاریخ کے کم عمر ترین وزیر خزانہ و ریونیو ہیں ۔ 

انہوں نے بہت کم عرصے میں اہم ترین ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

 پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی دنوں میں 11ستمبر 2018 کو انہیں وزیر مملکت ریونیو کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جس کو انہوں نے9جولائی 2019 تک بخوبی سرانجام دیا، اس کے بعد انہیں وزیر مملکت اقتصادی امور تعینات کیاگیا اور پھر چینی بحران کے بعد انہیں وزیرصنعت وپیداوار مقرر کیا گیا۔

 اس دوران حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور اب انہیں وزارت خزانہ کی اہم ترین ذمہ سونپی گئی ہے ۔

تازہ ترین