• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ یونیورسٹی لندن سے موسیقی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر سندھی زبان میں دھمال ریلیز کردی ہے۔

’آیو سہون نگری میں منجھو لعل قلندر‘ دھمال نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

استاد راحت فتح علی خان نے دھمال کی وڈیو میں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھ کے باسیوں کے دل جیت لیے۔

اس دھمال کی موسیقی خود استاد راحت فتح علی خان نے ترتیب دی ہے جبکہ صوفیانہ کلام سلامت علی کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات 18، 19 اور 20 شعبان کو سہون شریف میں منعقد کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین