• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسرور انور کو مداحوں سے بچھڑے 25برس بیت گئے


دل کے تاروں کو چھو لینے والے سدا بہار فلمی گیتوں کے خالق مسرورانور کو مداحوں سے بچھڑے  25برس بیت گئے۔

شاعر نغمہ نگار مسرور انور 5جنوری 1944کو بھارت کے شہر شملہ میں پیدا ہوئے،انہوں نے نغمہ نگار کی حیثییت سے ساٹھ کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔

مسرور انورنے ریڈیو اور فلموں کے لیے دو ہزار سے زائد ایسے گیت لکھے جنہیں نا صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ممالک میں خوب پذیرائی ملی ۔

انہوںنے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کئی لازوال ملی نغمے بھی لکھے جو آج بھی لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

اپنی خوبصورت اور لازوال شاعری اور سدا بہار گیتوں سے لوگوں کو مسرور کرنے والے مسرور انور محض 52 برس کی عمر میں یکم اپریل 1996ء کو اس جہان سے رخصت ہو گئے لیکن ان کے گیت آج بھی زندہ ہیں ۔