• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرح خان آم سونگھنے کی اپنی ویڈیو وائرل ہونے پر پریشان

بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور کوریو گرافر فرح خان آم سونگھنے کی اپنی ویڈیو وائرل ہونے پر پریشان دکھائی دیتی ہیں، انھوں نے ایک نئی ویڈیو میں پاپارازی سے ویڈیو بنانے والے کے بارے میں بھی پوچھ لیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کچھ روز قبل کوریوگرافر فرح خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرح خان آم سونگھ رہی ہیں۔ 

فرح نے آم بیچنے والے شخص سے یہ بھی کہا کہ وہ اسے کٹا ہوا آم چاہیے تاکہ وہ اسے فوراً کھا سکیں۔ 

کوریو گرافر کی اس ویڈیو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ ریاست مہاراشٹرا میں بڑھتے کیسز کے باوجود فرح نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور انھوں نے آم کو قریب سے سونگھنے کی کوشش بھی کی۔ 

ساتھ میں سوشل میڈیا صارفین (نیٹیزنس) نے یہ بھی کہا کہ اس دکاندار کو فرح خان یا پھر کسی بھی شخص کو آم سونگھنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ 

تاہم اب فرح کی پاپارازی اکاؤنٹ سے ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں فرح خان اپنی پرانی ویڈیو بنانے والے شخص کا نام جاننے کی خواہش مند تھیں۔ 

نئی ویڈیو بنانے والے شخص سے انھوں نے پوچھ لیا کہ میری پچھلی ویڈیو کس نے بنائی جس پر فرح خان کو جواب ملا کہ ہم نہیں جانتے۔ 

تازہ ترین