• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان بالی ووڈ سے وابستہ ایک اور گھرانے کیلئے خوشیوں کی وجہ بن گئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اسٹار سلمان خان بالی ووڈ کے ایک اور گھرانے کی خوشیوں کی وجہ بن گئے۔ 

اداکارہ و ماڈل دیا مرزا نے بتایا کہ کس طرح سلمان خان نے ان کی والدہ کی زندگی بچائی تھی۔ 

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ماضی قریب میں کوریوگرافر اور ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی جان بچانے کا سبب بنے تھے، اس حوالے سے خود ریمو اور ان کی اہلیہ نے بھی آگاہ کیا تھا۔ 

بالی ووڈ میں سلمان خان کا شمار مضبوط دوستانہ تعلقات اور بڑے دل رکھنے والوں میں ہوتا ہے۔ 

اسی سے متعلق دیا مرزا نے بھی ایک انکشاف کیا اور بتایا کہ کس طرح سلمان خان نے ان کے گھرانے کی خوشیاں بچانے کا سبب بنے تھے۔ 

اپنے ایک انٹرویو کے دوران دیا مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، اسی دوران انھوں نے سلمان خان کو ٹیلی فون کیا اور وہ ان کی والدہ کو لے کر اسپتال گئے۔ 

دیا کا کہنا تھا کہ اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں کہا کہ اگر وہ مزید 15 منٹ دیر سے والدہ کو اسپتال میں داخل کرواتیں تو ان کے بچنے کی امید کم ہوجاتی۔ 

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں دل سے سلمان خان کی شکر گزار ہوں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہوں چاہیے کچھ بھی ہو۔ 

خیال رہے کہ ادکارہ دیا مرزا حال ہی میں بزنس مین وئیبھوو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ 

تازہ ترین