• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا


پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ اور سیریز جیتنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کی ٹیم انتظامیہ نے دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے حتمی الیون میں 2 تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں آل راؤنڈر حسن علی کی شمولیت یقینی ہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق کو ون ڈے ڈیبیو بھی کرایا جاسکتا ہے۔

بابر اعظم نے 76 ویں اننگز میں تیرہویں سنچری بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا، کم ترین میچوں میں 13 سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ 2 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔ میچ میں بابر اعظم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 103 جبکہ امام الحق نے 70 رنز بنائے تھے۔

پہلے ون ڈے میں 274 رن کا ہدف فہیم اشرف نے میچ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر حاصل کیا۔

تازہ ترین