• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد


وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک بھر میں مقیم مسیحی برداری کو اُن کے مذہبی تہوار ایسٹر کی مبارکباد دی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ مسحی برادری آج ایسٹر کا تہوار اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق منا رہی ہے، اس موقع پر چرچز میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی۔

تازہ ترین