پولیس اسپتال کراچی کو سندھ پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے فعال کردیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اسپتال میں قابل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس اسپتال کراچی میں علاج کے لیے جدید مشینری بھی نصب کی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اسپتال کی ایمرجنسی ماہر ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی 24 گھنٹے کام کرے گی۔