• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: مزید 56 دکانیں، 21 ریسٹورنٹ سیل


فیصل آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

فیصل آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 56 دکانیں اور 21 ریسٹورنٹ سیل کر دیئے گئے۔

پنجاب کے بڑے صنعتی شہر میں گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران 1 ہزار 60 پوائنٹس کو سیل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مالکان و دکانداروں پر اب تک 14 لاکھ 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیئے گئے ہیں۔


سیل کی گئی املاک میں 71 دکانیں اور 251 ریسٹورنٹ شامل ہیں، جبکہ 37 شادی ہال اور 56 پرائیویٹ اسکول بھی سیل کیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین