• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، انڈر پاس میں جمع پانی کی نکاسی کردی گئی


کراچی کے علاقے کلفٹن میں سب میرین چورنگی انڈر پاس سے گزرنے والی میٹھے پانی کی لائن پھٹ جانے کے سبب  انڈر پاس میں جمع پانی کی نکاسی کردی گئی ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق انڈر پاس میں جمع پانی کی نکاسی کردی گئی ہے، صبح کے وقت گزری انڈر پاس سے اوور سائز ٹرالر گزرنے کے باعث 18 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی تھی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق پانی کے تیز رساؤ کے باعث انڈر پاس سے گزرنے والے ٹریفک کو روک دیا گیا تھا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائن کی جگہ نئی لائن کی تیاری کا کام جاری ہے جبکہ نئی لائن تیار ہوتے ہی اسے متاثرہ لائن سے تبدیل کردیا جائے گا۔

تازہ ترین