• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، جے یو آئی ف کا مستحق افراد میں راشن تقسیم

جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر  لاہور میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے علامہ اقبال ٹاون میں پانچ سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے، راشن میں روز مرہ ضرورت کی اشیاء شامل تھیں۔

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ 

تقریب میں جمعیت لاہور کے صدر حافظ عبدالرحمٰن، حافظ زین العابدین اور  ابوبکر شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین