• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کے احکامات جاری


کورونا ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کمشنر لاہور محمد عثمان نے صوبائی دارلحکومت میں کورونا ایس او پیز کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں دینے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

محمد عثمان کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار 11 اپریل تک بند کردیا جائے گا۔


ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند ہونے والے کو لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ہرگز ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔

کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اسپتالوں میں رش بھی بڑھ رہا ہے، ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل نہ ہوا تو حالات بدترین رُخ اختیار کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین