• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی او سی کا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی) کے اجلاس میں  بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اتوار بند رکھی جائے گی،  فیصلے پر عمل درآمد 10 اپریل سے ہوگا۔

 این سی او سی کا کہنا ہے کہ ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ فعال رہیں گی، مال بردار، ادویات اور دوسری ایمرجنسی سروسز کی ترسیل کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

 این سی او سی کے مطابق  فیصلے کا اطلاق 10 اپریل سے 25 اپریل تک ہوگا۔

تازہ ترین