• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے اسپتالوں میں 40 فیصد بستر خالی ہیں، یاسمین راشد


پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں صورت حال کنٹرول میں ہے، 30 فیصد بستر اب بھی دستیاب ہیں،  لاہور کے اسپتالوں میں 40 فیصد بستر خالی ہیں، لوگ اسپتال جانے سے پہلے 1122 کو بتائیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور میں بھی 30 فیصد بستر اور 49 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔

 وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، مگر بیڈز کی تعداد بھی بڑھائی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ جہاں مریض بڑھے ہیں، وہاں لاک ڈاؤن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، گزشتہ روز 26 ہزار افراد کو کورونا وائرس کی  ویکسین لگائی گئی ہے۔

تازہ ترین