• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کے پاس گئے تو معاشی حالت خراب تھی، رضاباقر


گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ جس وقت ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے، اس وقت ملک کی معاشی حالت خراب تھی۔

 جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ  مانیٹری پالیسی سے معیشت کو سپورٹ ملی، ہمارا فوکس ہے کہ لوگوں کا روزگار بچایا جائے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر آئی ایم ایف سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو پالیسیاں پاکستان کے حق میں ہوں گی اُن ہی پر عمل کریں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مستقبل قریب میں شرحِ سود میں اضافہ نہیں دیکھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شرحِ سود میں اضافہ کرنا پڑا تو تیزی سے نہیں بلکہ آہستہ آہستہ کریں گے۔

تازہ ترین